کھیل
21 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا باقاعدہ آغاز آج پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے ہوگا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا باقاعدہ آغاز آج پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے ہوگا

ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے اور پہلا ہی میچ فائنل سے بڑھ کر ہے، یعنی دو سابق ورلڈ چیمپیئنز پاکستان اور بھارت کے درمیان، تمام شائقین کی نگاہیں اس ٹاکرے پر جمی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آج کے میچ کے لیے کافی تیاری کی ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی بیٹسمینوں نے سمجھ داری سے بیٹنگ کی تو پاکستان ٹیم بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ میں شکست ، ٹیم کے لیے ویک اپ کال ہے ،اچھا ہوا بڑے میچ سے پہلے آنکھیں کھل گئیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کے لیے کرکٹ دیوانوں میں جوش انتہا کو پہنچ چکا ہے، لانڈھی میں ایک اسکول کی خواتین اساتذہ نے قومی ٹیم سے محبت کا اظہار لِپ اسٹک کے ذریعے شیشے پر مختلف نعرے لکھ کر کیا اور ان نعروں میں قومی کرکٹرز کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

مزید خبریں :