کھیل
21 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20 کا بڑا مقابلہ:بھارت کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ورلڈ ٹی 20 کا بڑا مقابلہ:بھارت کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

میرپور، بنگلادیش…آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20کے دوسرے راوٴنڈ کے پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا۔ بنگلادیشی شہر میرپور کے شیر بنگلااسٹیڈیم میں بھارتی کپتان دھونی نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران اکمل اور احمد شہزاد اوپننگ کریں گے۔پاکستانی ٹیم احمد شہزاد، کامران اکمل، کپتان محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، شعیب مقصود، شاہد خان آفریدی، بلاول بھٹی، عمر گل، سعید اجمل اور جنید خان پر مشتمل ہے جبکہ بھارتی اسکواڈ میں روہیت گروناتھ شرما، شیکھردھون، سریش کمار رائنہ، یوراج سنگھ، ویرات کوہلی، کپتان مہیندرا سنگھ دھونی، روی چندرن اشون،آر اے جادیجا، امیتمشرا، بی کمار اور محمد شامی شامل ہیں۔

مزید خبریں :