کھیل
21 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی :20پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی :20پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 131کا ہدف دیدیا

میرپور،ڈھاکا…پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے دھونی الیون کو جیت کے لیے 131رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر پاکستان ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے جس میں سب سے بڑا انفرادی اسکور نوجوان بیٹسمین عمر اکمل نے 33بناکر کیا، انکے علاوہ احمد شہزاد 22،کپتان محمد حفیظ15،شعیب ملک 18،شعیب مقصود 21اور شاہد آفریدی 8رنز تک محدود رہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کچھ زیادہ فارم میں نظر نہ آئی ،اور قابل قدر مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 جبکہ بھونیشور کمار، محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ میں بھارت نے ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ محمد شامی کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دیا اور وہ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :