کھیل
22 مارچ ، 2014

ورلڈٹی20:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو173رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈٹی20:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو173رنز کا ہدف دے دیا

چٹاگانگ…آئی سی سی ورلڈکپ ٹی20 کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 173رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے 6کھلاڑی گنوا کر 20اوورز میں 172رنز بنائے۔ انگلینڈ کے بیٹسمین معین علی نے سب سے زیادہ 36رنز اسکور کیے جبکہ مائیکل لمب نے 33اور جوس بٹلرنے 32رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورے اینڈرسن نے دو وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :