23 مارچ ، 2014
ڈھاکا …ڈھاکا میں بارش کے باعث آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے پاک آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے ہونا ہے تاہم ڈھاکا میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے۔ دوسری جانب ہمسٹرنگ انجری کے شکار عمر اکمل کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ، اور ان کی جگہ ٹیم میں شرجیل خان کو شامل کیاجاسکتاہے۔ جبکہ جنید خان کی جگہ ذوالفقار بابر کی شمولیت کا امکان ہے ۔