کھیل
23 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20 : آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

ورلڈ ٹی 20 : آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میرپور ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور جنید خان کی جگہ ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹاس سے فرق نہیں پڑتا ، اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اچھے میچ کی توقع ہے۔بھارت سے پہلا میچ سات وکٹ سے ہارنے کے بعد پاکستانی شاہینوں کے پاس ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے اب مزید ہار کی گنجائش نہیں ہے۔ اگرپاکستانی ٹیم دوسرامیچ بھی ہارگئی تو اس کاٹورنامنٹ میں رہنا مشکل ہوجائے گا اوروہ دوسری ٹیموں کے رحم وکرم پر چلی جائے گی۔پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نفسیاتی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور آسٹریلای کے درمیان گیارہ میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے چھ اور آسٹریلیا نے چار میں کامیابی حاصل کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ دو اکتوبر 2012کو ہوا تھا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو32رنز سے شکست دی تھی۔پاکستانی کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف شکست کی ذمے داری بیٹسمینوں پر تھی۔ابتدائی دس اوورز میں ہم میچ کی ٹون سیٹ نہ کرسکے، اگربیٹنگ لائن بڑا اسکور کر لیتی تو ہمیں شکست کی نوبت نہ آتی،اس وکٹ پر اس اسکور کا دفاع مشکل تھا۔اس ٹورنامنٹ میں آنے سے قبل کینگروزنے پانچ مسلسل میچ جیتے ہیں تاہم وہ فتوحات آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کنڈیشنز میں حاصل کیں۔

مزید خبریں :