23 مارچ ، 2014
میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے گروپ ٹو کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سامی الیون نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے جس میں شہرہ آفاق ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل 34،لینڈی سیمنز 27اور مارلن سموئیلز 18قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بھارتی بولرز نے اپنی شاندار اور نپی تلی بولنگ سے کرس گیل جیسے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ بیٹسمین کو بھی باندھے رکھا اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی اجازت نہ دی۔بھارت کی جانب سے سب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ رویندرا جڈیجا نے کیا اور تین وکٹیں لیں، جبکہ امیت مشرا نے دو اور روی چندرن ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔