پاکستان
05 اپریل ، 2012

ڈیرہ الہ یار:رحمان ملک کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، تمام افراد محفوظ رہے

ڈیرہ الہ یار:رحمان ملک کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، تمام افراد محفوظ رہے

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے ہیلی کاپٹر نے ڈیرہ الہ یار کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

مزید خبریں :