پاکستان
05 اپریل ، 2012

لاہور پیپلزپارٹی کا شہر ہے، شریف برادران خود مہاجر ہیں، صدر زرداری

لاہور پیپلزپارٹی کا شہر ہے، شریف برادران خود مہاجر ہیں، صدر زرداری

لاہور … صدر آصف زرداری نے کا کہنا ہے کہ لاہور پیپلزپارٹی کا شہر ہے، شریف برادران خود مہاجر ہیں، ان کی چمک میری دی ہوئی ہے جب چاہوں چھین لوں گا، صدر زرداری نے پی پی پنجاب کے کارکنان کیلئے ایک ہزار رکشے دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں پیپلزپارٹی لاہور کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے اعلان کیا کہ کارکنوں کیلئے ایک ہزار رکشہ دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور پیپلزپارٹی کا شہر ہے، شریف برادران خود مہاجر ہیں، شریف برادران کی چمک میری دی ہوئی ہے، جب چاہوں چھین لوں گا۔ پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سال ریلیف کا ہے، عوام اور کارکنوں کے مسائل حل کریں گے، شریف برادران کے پاس اتنے آدمی نہیں تھے کہ وہ والد کا جنازہ پڑھا لیتے، انہیں اپنے والد کی میت کو داتا دربار لے جانا پڑا۔

مزید خبریں :