05 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں تو ہمیں دیئے جائیں، ملکی خود مختاری کیخلاف کوئی کام نہیں کیا جائیگا، بھارت سے مذاکرات جاری ہیں، من موہن سنگھ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے منت مانگی تھی وہ اس لئے اجمیر پر حاضری کیلئے جارہے ہیں، ان کی اجمیر پر حاضری کیلئے بہت پہلے سے خواہش تھی ، بے نظیر بھٹو بھی مجھے اجمیر شریف لے کر گئی تھیں۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری کے خلاف کوئی کام نہیں کرینگے، ہم بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اور ہے، انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں تو ہمیں دیئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،منموہن سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کشمیر سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔