05 اپریل ، 2012
کرم ایجنسی… وسطی کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 14 شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم ایجنسی میں کارروائی کی ہے جس میں 14 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائی میں شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔