27 مارچ ، 2014
لاہور …لاہوریئے ہوشیار رہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اَب نہ تو لیڈی ٹریفک وارڈنزکی نظرسے بچ سکیں گے، نہ ہی پکڑسے۔ لیڈی ٹریفک وارڈنز ہیوی بائیکس پر اب ٹریفک قوانین توڑنے والوں کا پیچھا کریں گی۔ لاور کے ان شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی جو ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کرتے۔ یہ وارڈنز نا صرف ایسے قانون شکنوں کے چالان کریں گی بلکہ پیچھا کر کے انہیں قانون بھی سکھائیں گی۔ 6لیڈی وارڈنز کو ہیوی بائیکس دینے کی تقریب سجی لبرٹی گراوٴنڈ گلبرگ میں۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ لیڈی وارڈنز سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں خواتین مردوں سے پیچھے نہیں۔ لیڈی وارڈنز کے استاد ہیں سکھ ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ، جنہوں نے 2ماہ تک انہیں ہیوی بائیکس چلانے کی تربیت دی۔