28 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اوگرا کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کی۔کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے ،جبکہ دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے دونوں سابق وزرائے اعظم کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔