کھیل
28 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20:ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی 20:ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

میرپور، ڈھاکا…بنگلاد یش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 179رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 19.4اوورز میں پورا کرلیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے 13گیندوں پر 34رنز اسکور کیے جبکہ کرس گیل 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈگ بولنگر اور جیمز میورہیڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں :