28 مارچ ، 2014
ڈھاکا…بنگلاد یش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 139رنز کا ہدف دے دیا۔ اس سے قبل بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 138رنز اسکور کیے۔بنگلادیش کے انعام الحق نے سب سے زیادہ 44رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے امیت مشرانے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی چندرن اشون نے 2،بھونشور کمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ لی۔