کھیل
30 مارچ ، 2014

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160کا ہدف دیدیا

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160کا ہدف دیدیا

میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ٹو کے ایک میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 160کا ہدف دیا ہے،اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، جس میں یووراج سنگھ 60،کپتان مہندر سنگھ دھونی 24اور ویرات کولہی23قابل ذکر بیٹسمین تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہوج، گلین میکسویل ،مچل اسٹارک ،شین واٹسن ،ڈو بلولنجراور جیمز موئیر ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں :