کھیل
31 مارچ ، 2014

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو59رنز سیہرا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو59رنز سیہرا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چٹاگانگ …ورلڈٹی20 گروپ ون کے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو59رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 60 رنز پرڈھیر ہوگئی،اس سے قبل چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس نیوزی لینڈنے جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سری لنکا نے 19.2اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر 119رنز بنائے۔جواب میں کیوی ٹیم 15.3اوورزمیں 60رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف کین ولیمسن 42کے کوئی اور بیٹسمین ڈبل فیگر بھی حاصل نہ کرسکا۔سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ نے 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ سینانائیکے نے دو وکٹیں لیں۔ہیراتھ کو انکی شاندار بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔زخمی ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے آخری نمبر کے بیٹسمین کوری اینڈرسن بیٹنگ کے لیے نہ آسکے۔اس میچ میں کامیابی کے بعد سری لنکا نے ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، اور اب وہ اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگیا ہے۔


مزید خبریں :