22 جنوری ، 2012
کراچی…لاڑکانہ سے کراچی منتقل کی گئیں دھڑ جڑی بچیاں ادارہ برائے صحت اطفال میں انتقال کرگئیں ۔ضلع دادو کی تحصیل میہڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں شیخ زاید اسپتال لاڑکانہ میں جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ جیونیوز پر خبر نشر ہونے پر صوبائی وزیر صحت نے نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ان بچیوں کو گزشتہ رات قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں منتقل کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر این ائی سی ایچ جمال رضا کے مطابق بچیوں کو شعبہ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا دونوں بچیوں کے پیٹ جڑے ہوئے تھے اور کافی پیچیدہ کیس تھا،جمال رضا کا کہناہے کہ ایسے کیسز میں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔