کاروبار
06 اپریل ، 2012

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہرپندرہ روز میں کرنے کی منظوری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہرپندرہ روز میں کرنے کی منظوری

اسلام آباد… وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم قیمتوں کا ماہانہ کی بجائے 15 روزہ بنیاد پر تعین کرنے اور ملک کے کاشتکاروں سے 77 لاکھ ٹن گندم کی سرکاری خرید کیلئے منظوری دے دی ہے ۔ ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ، ذرائع کے مطابق اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب ہر پندرہ روز بعد کیا جائے گا، ای سی سی نے 10سو 50 روپے فی 40 کلوگرام کے ریٹ پر 77 لاکھ ٹن گندم خرید کی منظوری دی ، اسکے لئے بنکوں سے فنڈز لینے کی خاطر حکومت 200 ارب روپے کی گارنٹی دے گی، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ بوسیکار آئل ریفائنری کو ٹیکس چھوٹ میں 7 سال کا اضافہ کیا جائے گا ، کمیٹی نے نے کم پی ٹی یو والی گیس کی اڑھائی ڈالر سے بڑھا کر 8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید خبریں :