06 اپریل ، 2014
ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو پہلی بار کامیابی دلانے والے کپتان لیستھ مالنگا نے فائنل میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلان کے مطابق کھیلے اورایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے،انتہائی مسرور مالنگا نے مزید کہا کہ کمارسنگاکارااور مہیلا جے وردھنے جیسے تاریخ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزازہے۔ دریں میچ کے ہیرو اورسری لنکا کے ماسٹر بیٹسمین کمار سنگا کارا نے کہا کہ ورلڈٹی20جیتنے کاخواب پوراہوگیا،ساتھی کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا جس کا نتیجہ آ پ کے سامنے ہے ۔انھوں نے کہا کہ بولروں نے آخرکے اوورزمیں اچھی کارکردگی دکھائی اور بھارت کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روکا۔