08 اپریل ، 2014
کراچی…اسٹریٹ فٹ بالرز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول اور بختاور بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قومی ہیرو ہیں،یہ کھلاڑی قومی ہیرو ، ملک کا اثاثہ ہیں، انہوں نے اپنی کامیابیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے میراڈونا کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، جو اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کے کھلاڑیوں کو فٹ بال سکھائیں گے۔ اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم نے سابق صدرآصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔