08 اپریل ، 2014
کراچی…اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی پرٹیم کے وطن واپسی پرحق پرست ارکان اسمبلی نے کراچی ائر پورٹ پرپرتپاک استقبال کیا اور ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ اور کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر حق پر ست ارکان نے اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے جس طرح ورلڈ کپ میں شاندار کار کردگی دکھائی گئی ہے اس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹرئٹ چائلڈ ٹیم کی کامیاب پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقے کے بچوں کی ٹیم نہیں ہے کہ بلکہ پورے پاکستان کے بچوں کی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈمیڈلز سے نوازا جائے اور ساتھ ہی ان کو نقد انعام بھی دی جائے تاکہ ان کی حوصلہ ا فزائی ہوسکے۔