دنیا
09 اپریل ، 2014

رکشا ڈرائیور نے کل کیجریوال کو تھپڑ مارا ، آج معافی مانگ لی

رکشا ڈرائیور نے کل کیجریوال کو تھپڑ مارا ، آج معافی مانگ لی

نئی دہلی…کل تھپڑ مارنے والا آج ہاتھ جوڑے کھڑا ہے۔ یہ کرشمہ ہے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کا جو تھپڑ کھانے کے بعد بھی عام آدمی بن کر پہنچ گئے اس رکشہ ڈرائیور کے پاس اور اس کی معافی بھی قبول کرلی۔ کل تھپڑ مارا آج ہاتھ جوڑے۔ اروند کیجریوال پہنچے اس ستم گر کے پاس جس نے پہلے تو پہنایا ہار اور پھر گال پر کر ڈالا وار۔ لیکن کیجریوال بھی ہیں عام آدمی، قطعاً برا نہ مانا۔ تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کے پاس خود ملاقات کے لیے پہنچے اور اس کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ کل تھپڑ مارنے والا آج ان کے گن گاتا نظر آرہا ہے۔ یہی نہیں اروند تو اس شخص کے پاس بھی پہنچ گئے جس سے کھائی تھی مار 4اپریل کو۔ اس پر بھی چل گیا جادو عام آدمی کا اور وہ بھی ہوگیا فین کیجریوال کا۔ اب یہ کیجریوال کی انکساری ہے یا سیاست، یہ تو وہی جانتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا تو کیجریوال کے اس عمل کو مشہوری حاصل کرنے کا سستا طریقہ قرار دے رہا ہے۔

مزید خبریں :