22 جنوری ، 2012
حافظ آباد…حافظ آبادمیں ساگر روڈپر بیوی نے گھریلو ناچاقی پر بھائیوں کی مدد سے اپنے شوہر کو پھندا لگا کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ساگر روڈ کا محمد افضل محنت مزدوری کرکے اپنے چار بچوں کی کفالت کر تا تھا اور گھر میں غربت کی وجہ سے اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا۔ اتوار کو بھی دونوں میں جھگڑا ہوا، افضل کی بیوی نے اپنے بھائیوں کو بلایا اور اسے چار پائی سے باندھ کر گلے میں پھندا دے کر مار ڈالا۔ افضل کی بیوی اپنے بچوں کو لے کر فرار ہو گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔