پاکستان
13 اپریل ، 2014

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، چوہدری نثار

حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں،حکومت اور فوج مل کر مذاکرات آگے بڑھا رہے ہیں،چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر عسکری قیدی چھوڑے گئے ہیں، عسکری قیدی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے سے متعلق پولیس افسران سے پوچھ گچھ خود کررہاہوں، فروٹ منڈی میں بم امردوکی پیٹی میں رکھاگیاتھا،پیٹی جنوبی پنجاب سے بذریعہ بس راولپنڈی منتقل کی گئی۔چوہدری نثار نے انکشاف کیا کہ فروٹ منڈی دھماکے میں بلوچستان کی کالعدم تنظیم کاتعلق نہیں،انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دھماکے کے تانے بانے کسی اورطرف جاتے ہیں،اس جگہ کی بھی نشاندہی کئی گئی ہے جہاں سے یہ پیٹی بھجوائی گئی تھی،چنددنوں میں تفتیش کوزیادہ متحرک اندازمیں آگے بڑھایاجائے گا۔وفاقی وزیر نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر کہا کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں،حکومت اور فوج مل کر مذاکرات آگے بڑھا رہے ہیں، طالبان سے مذاکرات مشکل اورحساس مسئلہ ہے۔ملک کے اندراورباہرمذاکرات کوسبوتاژکرنیوالی قوتیں موجود ہیں۔

مزید خبریں :