پاکستان
22 جنوری ، 2012

پشاور : صبح اور شام میں صارفین کو گیس کے کم پریشرکامسئلہ درپیش

پشاور…پشاور کے بیشترعلاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں صارفین کو گیس کے کم پریشرکامسئلہ درپیش ہے۔ پشاور کے گلبہار، رشید آباد، دلہ زاک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجا تا ہے، جس کے باعث چولہا جلانا مشکل ہوجاتا ہے۔ گیس نہ ہونے سے خواتین کوگھریلو اُمور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ دوسری جانب تندوروں اور ہوٹلوں پر لکڑی اور گیس سیلنڈر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جو ان کے ماہانہ بجٹ میں اضافے کا باعث ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گیس کی قلت ہے۔

مزید خبریں :