پاکستان
14 اپریل ، 2014

وزیر اعظم کی سینیٹ سے مسلسل غیرحاضری،اپوزیشن ترمیم پیش کریگی

وزیر اعظم کی سینیٹ سے مسلسل غیرحاضری،اپوزیشن ترمیم پیش کریگی

اسلام آباد…وزیر اعظم کی سینیٹ سے مسلسل غیرحاضری پراپوزیشن نے قواعد میں ترامیم پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ترمیم میں سینیٹ کے زیروآورکووزیر اعظم کے زیرو آور سے تبدیل کریا جائے گا،تبدیلی کے بعدوزیراعظم سینیٹ میں ہفتے میں ایک دن شرکت کے پابند ہوں گے۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی سینیٹ کے رول 61 میں ترمیم پیش کریں گے۔ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قواعدمیں تبدیلی کیلئے سادہ اکثریت درکار ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے حلف اٹھانے کے بعد تاحال سینیٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں :