14 اپریل ، 2014
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلیے درخواست موصول ہوئی ہے، اوروزارت خارجہ نے یہ درخواست وزارت داخلہ کو بھجواد ی ہے ، پیر کی شب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے درخواست لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جمع کرائی تھی اور اسے وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے۔