07 اپریل ، 2012
کولمبو…کولمبو ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک۔ ایک سے برابر کردی۔ کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 94 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کک 49 اور پیٹر سن 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہوگیا ہے۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے گذشتہ روزکے اسکور 218 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، لیکن اس کی پوری ٹیم مجموعی اسکور میں 60 رنز کے اضافے کے بعد 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جے وردنے 64 ، سمارا ویرا 47 اور میتھیوز 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سوان نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیون پیٹرسن کو میں آف دی میچ جبکہ مہیلا جے وردنے کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔