22 جنوری ، 2012
پشاور…پشاورمیں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں چودہ چودہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے۔ وولٹیج کی کمی بیشی سے برقی آلات کے ناکارہ ہونے کی شکایات بھی عام ہیں۔ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔ دوسری جانب پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سینٹرل پاور کنٹرول یونٹ اسلام آباد سے کی جا رہی ہے جو سسٹم اوور لوڈ ہونے پر بجلی بند کردیتے ہیں۔