15 اپریل ، 2014
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لئے 6 سے9 ماہ کاوقت درکار ہے،جس کے باعثپنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے وقت درکار ہو گا جس میں چھہ سے نو ماہ لگ سکتے ہیں۔