15 اپریل ، 2014
ممبئی…رنگوں بھری انڈین پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی جس میں بالی ووڈ اسٹارز پرفارم کریں گے۔ایک ٹکٹ میں دومزے،کرکٹ بھی انٹرٹینمٹ بھی ،انڈین پریمیرلیگ میں کرکٹرز تو کل سے رنگ جمائیں گے لیکن آج بالی ووڈاسٹارزکاجلوہ دیکھنے والا ہوگا،رنگینیوں بھری شام میں ہرطرح کاآرٹ ہوگا،میوزک ،کامیڈی ،ہلاگلااوربہت کچھ۔کنگ خان ،مادھوری ڈکشت اوربہت سے دوسرے اسٹارزجگمگائیں گے جن کے دم میلے میں خوب رونق ہوگی۔آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب ہربار کئی یادیں چھوڑجاتی ہے،دیکھتے ہیں اس مرتبہ کیا نیاپن ہوگا۔