15 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوپہلے شناختی کارڈبرائے سمندرپارپاکستانی حاصل کرناہوگا،واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ایم کیو ایم کے سربراہ کے پاسپورٹ اور شناختی کے معاملے پر رابطے کے بعد بتایا تھا کہ انکی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے،آج وزارت داخلہ نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو جواب دیا ہے کہ الطاف حسین کوپاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے پہلے شناختی کارڈبرائے سمندرپارپاکستانی حاصل کرناہوگا ۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ شناختی کارڈحصول کے مراحل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں نادراکے دفترمیں پورے ہونگے۔شناختی کارڈ کے حصول کیلیے کوائف کے اندراج کے علاوہ فنگرپرنٹس ضروری ہونگے۔بائیومیٹرکس اورڈیجیٹل تصویریں بھی بنوانا ہوں گی۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے حصول کیلیے الطاف حسین کوہرسہولت دی جائیگی۔