22 جنوری ، 2012
کراچی…میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 31 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 14 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے 110 ناٹیکل میل پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والی 14 بھارتی لانچوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی لانچوں میں سوار 31 ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ڈاکس تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،پولیس نے گرفتار کئے جانے والے 31 بھارتی ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ اور فشریرز ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے،جس کے بعد کل انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔