دنیا
17 اپریل ، 2014

بھارتی انتخابات کا آج سب سے بڑا مرحلہ ،121نشستوں پر پولنگ

بھارتی انتخابات کا آج سب سے بڑا مرحلہ ،121نشستوں پر پولنگ

نئی دہلی…بھارتی انتخابات کا آج سب سے بڑا مرحلہ ہورہا ہے، 12 ریاستوں کی 121 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔آج ہونے والی پولنگ میں 1769 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔پانچویں مرحلے میں بہار، چھتیس گڑھ، گوا، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال کے مختلف حلقوں کے لیے پولنگ ہوگی۔7 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کی 111 حلقوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے، یہ انتخابات 12 مئی تک جاری رہیں گے اور حتمی نتائج 16 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :