07 اپریل ، 2012
کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع ژوب میں بجلی کے مسئلے کے مستقل حل اور گیس کی فراہمی کیلئے شروع کئے گئے ژوب تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی پہنچ گئے۔ ژوب کے رہائشیوں نے 24 مارچ کو اپنا لانگ مارچ کا سفر شروع کیا تھا، شرکاء نے ژوب سے بلیلی تک کا تقریباً 320 کلو میٹر کا سفر 15 روز میں پیدل طے کیا، اس دوران شرکاء مختلف علاقوں میں پڑاوٴ ڈالتے سردی گرمی کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے کوئٹہ پہنچیں ہیں، پیدل لانگ مارچ کا اہتمام ایکشن کمیٹی نوجوانان ژوب نے کیا ہے، لانگ مارچ میں 105 افراد شریک ہیں لانگ مارچ میں بیشتر شرکاء کے پاوٴں چھالے پڑنے سے زخمی ہوچکے ہیں، شرکاء میں 5 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔