17 اپریل ، 2014
لاہور…خیبرپختونخوا کے وزیر صنعت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی اگر صوبے میں کہیں بجلی چوری دیکھیں تو اطلاع کریں۔ عابد شیر علی خود ذہنی مریض ہیں جن کا اپنا میٹر درست نہیں،چوروں کو گرفتار کریں گے ورنہ وزیر اعظم سے کہیں گے کہ ان کے دماغ کا علاج کرائیں۔لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی خود ذہنی مریض ہیں جن کا اپنا میٹر درست نہیں۔ایک طرف تو لوگ دہشت گردی کا شکار ہیں تو دوسری جانب بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے انہیں سڑکوں پر آنے کے لئے اکسایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی صوبے میں امن لایا جاسکتا ہے۔.