17 اپریل ، 2014
بنوں…بنوں جیل سے سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں 15خطرناک قیدی منتقل کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرکادعویٰ ہے کہ جیل کے سیکیورٹی انتظامات بہترکردیے ہیں۔جبکہ ڈپٹی کمشنرنے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ محسود کے مطابق جیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹاوٴن ہال کو عوام کیلئیبند کرکے سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے، آرمی کی پیٹرولنگ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وقار علی خان نے ایک ہفتہ قبل سینٹرل جیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے جیل میں سیکیورٹی انتظامات پرعدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا سے جیل میں سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش بھی کی تھی۔