پاکستان
22 جنوری ، 2012

بلوچستان :برفباری اور بارش کے بعد اکثر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں

 بلوچستان :برفباری اور بارش کے بعد اکثر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ…وادی کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے بارش اور برفباری کے بعدشدید سردی کی لپیٹ میں ،صوبے کے گرم ترین علاقے سبی سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیاوادی کوئٹہ،زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ گذشتہ روز دوپہر سے شروع ہوا تھا جو کہ رات گئے تک جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوارن 7انچ تک برفباری اور 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، زیارت، قلات اور پشین سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا ڈیٹا موصول نہیں ہوا، تاہم بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش ساحلی علاقے پسنی میں 46.4ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجگورمیں 17ملی میٹر، جیوانی میں 15،دالبندین میں 14،قلات میں 12 اورگوادر میں 9ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،گذشتہ روز کی برفباری کے بعد وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7درجے اور قلات میں منفی 4درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ صوبے کے گرم ترین علاقے سبی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفراعشاریہ 6ریکارڈ کیاگیاہے، ڑوب میں منفی ایک،بارکھان میں ایک درجے اور پنجگور اور خضدار میں 2.5درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری اوربارش کے علاوہ سخت سرد موسم کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :