پاکستان
18 اپریل ، 2014

کراچی ریلوے ڈیزل ورکشاپ میں پولیس اہلکار نے چینی انجینئرکو تھپڑ ماردیا

کراچی ریلوے ڈیزل ورکشاپ میں پولیس اہلکار نے چینی انجینئرکو تھپڑ ماردیا

کراچی…ریلوے ڈیزل ورکشاپ میں ایک پولیس اہلکارنے چین کے انجینئرکوتھپڑماردیا،ذرائع کے مطابق واقعے کے بعدچینی انجینئرزنے ریلوے ورکشاپ میں کام بندکردیا،ڈپٹی ڈی ایس محفوظ علی کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے،صورتحال معمول پرآگئی ۔ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے 14انجینئرزاورٹیکنیشن ورکشاپ میں کام کررہے ہیں،جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ایس ایس پی ریلویرابن یامین کا کہنا ہے کہ چین سے آنیوالی ٹیم کی حفاظت پر8پولیس اہلکارتعینات ہیں۔چینی انجینئرکوتھپڑمارنیوالاپولیس اہلکارگرفتار کرلیا گیا ہے،سنگین غلطی میں ملوث کانسٹیبل کوجیل بھیجاجائیگا۔

مزید خبریں :