پاکستان
18 اپریل ، 2014

لاہور:تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر گھر سیل ، بچے اور خواتین قید

 لاہور:تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر گھر سیل ، بچے اور خواتین قید

لاہور…لاہور میں والڈسٹی انتظامیہ نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر قدم اٹھاتے ہوئے ایک گھر کو سیل کردیا ہے مذکورہ گھر میں بچے اور خواتین قید ہوکر رہ گئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ والڈسٹی انتظامیہکی جانب سے کشمیری گھاٹی میں یہ گھرسیل کیا گیا،جس وقت گھر سیل کیا گیا تو اس میں بچے اورخواتین موجود تھے جو گھرمیں قید ہوگئے۔ادھر جب والڈسٹی انتظامیہ کی توجہ اس جانب دلائی گئی تو انکا کہنا تھا کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پریہ قدم اٹھایا گیا۔

مزید خبریں :