22 جنوری ، 2012
لاہور…علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کو ملنے والی ادویات کے ایک بیج میں مسئلہ سامنے آیا ہے۔ 25 ہزار مریض یہ ادویات لے چکے ہیں جن میں سے 30 فیصدنے ادویات واپس کر دی ہیں۔لاہور میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں اور دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسرار بیماری سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 105 زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ مریضوں کی حالت میں بہتری نہیں آئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ پی آئی سی ادویات لینے والے مریض ان کا استعمال فوری بند کر دیں اور ڈاکٹروں سے ان کی متبادل ادویات لے کر استعمال کی جائیں۔