22 جنوری ، 2012
پیر جو گوٹھ…ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہناہے کہ قوم پرست جماعتیں واضح کریں کہ کہ وہ کیا ہزارہ، جنوبی پنجاب اور فاٹا صوبہ کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔ہمیں سندھی ہونے کے لئے کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں، ایم کیوایم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی۔ پیر جو گوٹھ میں فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا سے مرحوم پیر مردان شاہ پیر پگارا کے انتقال پرتعزیت کی۔اس موقع پر قائدتحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قوم پرست بتائیں کہ ہزارہ اور جنوبی پنجاب کو صوبے بنانا چاہتے ہیں یا نہیں،متحدہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم سندھ کو تقسیم کرکے کوئی نیا صوبہ بنائیں گے۔