دنیا
08 اپریل ، 2012

رات میں چھاپے، امریکا اور افغان حکومت نے معاہدے پر دستخط کردیئے

رات میں چھاپے، امریکا اور افغان حکومت نے معاہدے پر دستخط کردیئے

کابل … افغانستان اور امریکا کے درمیان رات کو چھاپے مارنے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ کابل میں ایک تقریب کے دوران افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان وزیر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ افغانستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی جانب اہم قدم ہے۔ اس معاہدے کے تحت افغانستان میں رات کے وقت چھاپوں کی کمان افغان کمانڈوز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ امریکی فورسز معاونت کیلئے موجود رہیں گی۔ رات کے وقت چھاپوں میں گرفتار کئے گئے افراد تک بھی افغان حکام کو رسائی ہوگی۔

مزید خبریں :