08 اپریل ، 2012
جے پور…انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں میچ میں اتوار کی شام راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو 22رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی،یہ انکی آئی پی ایل میں دوسری مسلسل فتح تھی۔اس سے قبل کولکتہ کے قائد گوتم گمبھیر نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر راجستھان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،تاہم ابتداء میں نقصان اٹھانے کے بعد راجپوتوں نے خود کو سنبھال لیا اور ڈٹ کر کولکتہ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس میں بریڈہوج 44،اشوک میناریا40کپتان ڈریوڈ 26،گوسوامی 23اور اویس شاہ 23قابل ذکر بیٹسمین تھے۔کولکتہ کی جانب سے بریٹ لی نے دو جبکہ بھاٹیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کولکتہ کی اننگز کا آغاز انتہائی تباہ کن تھا،اور صرف 25پر چار بیٹسمین پویلین لوٹ گئے،سوائے تیواڑی 59اوربریٹ لی25کے کوئی دوسرا راجپوتوں کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم اپنے مقرہ بیس اوورز میں 142پر ڈھیر ہوگئی۔راجستھا ن کی جانب سے کوپر 3،تری ویدی2,چاون2،سنگھ 2اور بوتھا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔راجستھان رائلز کے بریڈ ہوج کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ جیو سوپرنے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اپنے ناظرین کو براہ راست دکھایا۔