22 جنوری ، 2012
چکوال . . . . . موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج میں ایک ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی سے فیصل آباد جانے والی بس کو پیچھے سے آنے والے ٹینکرنے ٹکر ماردی دی جس سے بس اور ٹینکر دونوں الٹ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹینکر میں سوار ڈرائیور اور ہیلپر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ بس میں سوار 43 افرا د میں سے 10 زخمی ہوگئے جن کو کلر کہا ر اسپتال، اور ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال میں منتقل کردیا گیا۔