22 جنوری ، 2012
ملتان . . . . . تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ایسے افراد کے دانتوں کا علاج نہ کریں جو ملک کو کھارہے ہیں، جنرل پرویز مشرف کو تو ہرا دیا لیکن جیل کے اندر دانت کے درد نے انہیں ہرا دیا تھا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ملتان میں دانتوں کی آگاہی سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 سال جیل کاٹنے کے بعد جب وہ باہر آئے تو کچھ اور تو نہی بدل سکا البتہ میرے دانت ضرور بدل گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کے ڈاکٹر ایسے افراد کے دانتوں کا علاج نہ کریں جو ملک کو کھا رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ یوتھ آگے بڑھے اور ملک کو بچائے جب تک یوتھ آگے نہیں بڑھے گی ملک کی حالت نہی بدل سکتی۔