09 اپریل ، 2012
دونا ... نائجیریا کے شمالی شہر کادونا میں ایسٹر کے موقع پر کار بم حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر کادونا میں ایسٹر کے موقع پر کار بم حملے میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ایک مقامی چرچ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ایک چوراہے پر اس وقت دھماکے سے اڑادی گئی ، جب وہاں لوگوں کا رش تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے وقت مقامی گرجا گھر میں ایسٹر کے سلسلے میں دعائیہ عبادات بھی جاری تھیں۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔