09 اپریل ، 2012
ابوجا… نائجیریا میں ایسٹر کے موقع پرگرجا گھر کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق بم دھماکہ شمالی قصبے کدونا میں واقع چرچ کے قریب ایک کاروباری علاقے میں ہوا۔ دھماکے سے گھروں اور ہوٹلوں کی کھڑکیاں اور چھتیں اڑ گئیں۔ اِن حملوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس سے قبل، غیر ملکی سفارت کاروں نے عیسائیوں کے اہم تہوار پر حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا تھا۔ کرسمس کے موقع پر بھی نائجیریا میں چار بم حملوں میں کم از کم 44افراد ہلاک ہوئے تھے۔