06 مئی ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بے بنیاد،من گھڑٹ ،غیرمنصفانہ اورجانبدار رپورٹ کے خلاف ایم کیوایم کے تحت جمعرات 8 مئی کی سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے باہر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجس میں حق پرست عوام وکارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈاور بینرزاٹھاکراحتجاج میں شرکت کرینگے۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ8مئی کوسہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہرایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانبدارانہ اورغیرمنصفانہ رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔